• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اسلام آباد میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق جلوسوں کی سیکیورٹی پر 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ 

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کے مطابق جلوس میں صرف مقررہ انٹری پوائنٹس سے داخلے کی اجازت ہوگی۔ جلوس کے تمام انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس کے روٹس کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔ جلوس کے روٹس پر اہم عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات ہوں گے۔

ایس ایس پی آپریشنز  کے مطابق جلوس کے روٹس سے ملحقہ گلیاں، سڑکیں اور دیگر راستے سیل کیے جائیں گے۔ 

قومی خبریں سے مزید