• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کا سب سے بڑا چیک اس فلم سے ملا جو سب سے بری تھی: عمران خان

عمران خان - فوٹو: فائل
عمران خان - فوٹو: فائل

بھارتی اداکار عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کا سب سے بڑا چیک اس فلم سے ملا جو سب سے بری تھی۔

نئے انٹرویو کے دوران طویل عرصے بعد سوشل میڈیا اور انٹرویوز کے ذریعے مداحوں سے دوبارہ رابطہ قائم کرنے والے بالی ووڈ اداکار عمران خان نے فلم انڈسٹری کے معاوضوں اور اپنے تجربات پر کھل کر بات کی۔

عمران خان نے بتایا کہ جب ان کا کیریئر عروج پر تھا، تو انہوں نے ایک ایسی فلم سائن کی جس کا معاوضہ ان کے کیریئر کا سب سے بڑا چیک تھا، لیکن کام شروع ہوتے ہی انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک غلط جگہ پھنس گئے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ اس فلم کا سیٹ اور کام کا ماحول اتنا غیر پیشہ ورانہ اور مایوس کن تھا کہ وہ روزانہ سیٹ پر جانے سے گھبراتے تھے۔

عمران کا کہنا تھا کہ اس واقعہ نے انہیں سکھایا کہ بڑا معاوضہ یا پیسہ کبھی بھی تخلیقی تسکین اور سکون کا متبادل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بعد میں صرف انہی پروجیکٹس کا انتخاب کیا جہاں انہیں کام کر کے خوشی ملے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید