• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عقیل خان کا کراچی میں ٹینس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

عقیل خان کا کراچی میں ٹینس اکیڈمی بنانے کا فیصلہ
سجاس اسپورٹس ایوارڈ یافتگان ٹینس اسٹار عقیل خان، اینکر مرزا قبال بیگ، جمیل احمد، اسلم خان، عالم زیب، پرفیسر رائو جاوید اقبال، ارحم بن فرخ، شیراز آصف اور دیگر کامہمان خصوصی سابق قومی کپتان منظور جونیئر، ڈاکٹر محمد علی شاہ،ڈاکٹر فرحان عیسی، احمد علی راجپوت ، سید محفوظ الحق کے ساتھ گروپ

کے ایم سی اسپورٹس کمپلکس میں دوماہ تک جاری رہنے والا کھیلوں کا سمر کوچنگ کیمپ ختم ہوگیا میئر کراچی وسیم اختراور قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد مہمان خصوصی تھے، وسیم اختر نے کہا کہ ہمارے پاس کھیل کے میدانوں کی بہت کمی ہے مگر حکومت کی اس طرف توجہ نہیں۔ کے ایم سی کے اتنے وسائل نہیں کہ شہریوں کو کھیل کی مکمل سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا اس حوالے سے کوئی تعاون نہیں۔ سمر کیمپ اسی لئے منعقد کیا جاتا ہے کہ بچوں کو صحت مند تفریح سہولت مہیا ہو، انہوں نے کہا کہ آئندہ اس کیمپ کو مزید بہتر کیا جائے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس موقع پر کہا کہ کافی وقت کے بعد یہاں آیا ہوں کے ایم سی نے بچوں کو بہت اچھی سہولت فراہم کی ہے۔ تقریب سے سنیئر ڈائریکٹر کھیل و ثقافت ریحان خان نے بھی خطاب کیا،سجاس کے تحت سالانہ ایوارڈ ز کی تقریب کراچی جمخانہ میں ہوئی، اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف سلیکٹر منظور جونیئر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پیٹرن سجاس ڈاکٹر جنید علی شاہ فرحان عیسیٰ کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑیوں اور صحافیوں میں ایوارڈ ز تقسیم کئے۔ تقریب کے دوران سجاس کے بانی ممبر اور پہلے منتخب صدر راشد صدیقی مرحوم سے منسوب پانچ ینگ ٹیلنٹ ایوارڈز فاطمہ ثناء خان ، ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن ذوالفقار اے قادر، ارحم بن فرخ، ساجدہ بی بی اور حور فاطمہ فواد کو دیئے گئے ، باؤلنگ کھلاڑی علی سوریا ، محمد راشد اور بیس بال کھلاڑی شیراز آصف کو سجاس اسپیشل ایوارڈز دئیے گئے ، عالم زیب ، یاور عباس ،علی حسن ،شاہ زیب بیگ، احسان خان اور شہزادہ معین کو حسن کارکردگی ایوارڈز جبکہ سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ کو دوسرا ڈاکٹر محمد علی شاہ گولڈ میڈل دیاگیا۔ ٹینس اسٹار عقیل خان کو گولڈ میڈل دیا گیا۔اس موقع پر عقیل خان نے ٹینس سے ریٹائر منٹ کے بعد کراچی میں ٹینس اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر محمد اسلم خان، ارشاد ساٹی، محمد نسیم،کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق جوائنٹ سیکریٹری محمد جمیل، پروفیسرراؤ جاوید اقبال، سیکریٹری کراچی ہاکی ایسوسی ایشن حیدر حسین، نائب صدر پاکستان باؤلنگ ایسوسی ایشن خواجہ احمد مستقیم کو یادگاری شیلڈ ز دے کر ان کی خدمات کو سراہا گیا۔تقریب کے دوران ایگزیکٹو کمیٹی سجاس کے اراکین سجاد خان، جاوید اقبال، اسحاق بلوچ، حسنین انور، محمود ریاض ،محسن رضا، شاہد علی خان، عمر شاہین، عبید اعوان،عباد اﷲ خان سمیت اعرازی رکن کاشف فاروقی، امتیاز علی نارنجا، سینئر صحافی راشد عزیز، پیٹرن سجاس ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کو بھی خصوصی شیلڈزدی گئیں، تقریب سے پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ، اقبال منیر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر ہاکی اولمپیئن افتخار سید ، خالد رحمانی ، سرور حسین ، انجینئر محفوظ الحق اور دیگر عمائدین موجود تھے۔ انڈر16فٹبال ٹیم کی عدم تشکیل کی وجہ سےپاکستان ساوتھ ایشین فیڈریشن انڈر16فٹبال چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم ہوگیا ایونٹ 22سے29اگست تک بھارت میں شیڈول ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ایونٹ میں شرکت کے لیے بھارتی ویزے کے درخواست ہی جمع نہیں کرائی، پشاور میں ہونے والے قومی گیمز میں 30کھیلوں کے مقابلے ہوں گے ان میں نیٹ بال کو شامل نہیں کیا گیا ہے،جس پر نیٹ بال کے کھلاڑیوں نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس کھیل کے ایشیائی ایونٹس میں مسلسل دو سال سلور میڈل جیتا ہے جبکہ اگلے سال پرتھ میں ہونے وا لے ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کر رکھا ہے، جبکہ منتظمین کا موقف ہے کہ پی او اے سے نیٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل ہونے کی وجہ سے اسے نہیں رکھا گیا ہے،ان گیمز میں ایتھلیکٹس، جوڈو اور سائیکلنگ کے علاوہ ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن، رسہ کشی،اسکواش، کراٹے،ہاکی،تیر اندازی، باسکٹ بال،تائی کوانڈو، سوئمنگ، ریسلنگ، کبڈی، سافٹ بال، ووشو، بیس بال، رگبی،والی بال،شوٹنگ، روئنگ، ویٹ لفٹنگ،فٹبال،باڈی بلڈنگ . گالف ہینڈبال. ٹینس، بیس بال، سیلنگ شامل ہیں۔ امکان ہےتھرو بال کو نمائشی طور پر شامل کیا جائے گا جس میں مردوں اور خواتین کے ایونٹس ہونگے محمد آصف نے مبشر رضا کوچار گھنٹے کے سخت مقابلے کے بعد 8.7سے شکست دے کر 11ویں نیشنل بینک رینکنگ اسنوکرچیمپئن شپ جیت لی،فاتح کھلاڑی نے دو سنچری بریک بھی کھیلا، مہمان خسوصی کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے ایس ای وی پی گروپ چیف طارق جمالی ، جمال باقر ، شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم سید خرم حسین، اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور حسین شیخ، عالمگیر شیخ اور دیگر نے خطاب کیا، طارق جمالی نے کہا کہ نیشنل بینک ہمیشہ کھیلوں کی سپورٹ کرتا رہا ہے ۔ آخر میں جیتنے والے کھلاڑی محمدآصف کو ٹرافی اورایک لاکھ روپے رنر کھلاڑی مبشررضا کو ٹرافی اور 40 ہزار روپے دئیے گئے۔ سندھ جو جسٹو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جو جستو کے کھیل میں عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں پاکستان کیلئے میڈلز حاصل والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کراچی جیم خانہ میں تقریب پزیرائی کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی افتخار شلوانی اور ڈاکٹر فرحان عیسی تھے، کمشنر کراچی نے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کھیلوں کے ذریعے مثبت راہ دکھانی ہوگی۔ تقریب کے آخر میں تین مرتبہ کے ایشین چیمپئین اور ورلڈ سلور میڈلسٹ محمد عمار اور ابو ہریرہ، ورلڈ کپ ہائر ایجوکیشن چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل پانے والی فاطمہ عرفان، ان ہی مقابلوں میں سلور اور برانز میڈل جیتنے والے محمد علی رشید اور دلاور خان کو شیلڈ پیش کی گئیں۔ تقریب میں سیکریٹری سندھ جو جسٹو ایسوسی طارق علی ، عارف خان ایڈووکیٹ، کراچی میں جاپانی قونصل جنرل توشی کازو ایسامورا، انڈونیشین کے قونصل جنرل توتک پریانامتو، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، نائب صدر وسیم ہاشمی، انجینئر محفوظ الحق، آصف عظیم سندھ اولمپیک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، اور پی ایس بی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر رفیق پیرزادہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ دوسری لیڈیز ایمچر گالف چیمپئن شپ عانیہ فاروق نے جیت لی، دوسری پوزیشن حمنہ امجد کی رہی، مہمان خصوصی اپم پی اے سیما یزدانی نے انعامات تقسیم کئے۔

تازہ ترین
تازہ ترین