• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین کراچی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا


وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کی کلین کراچی مہم کا باقاعدہ آغاز آج صبح سے ہو گیا۔

کراچی کی صفائی کا بیڑہ اٹھانے والے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ آج سے صفائی مہم کے لیے عملے، سامان اور سیکیورٹی اسٹاف کی تقرری کا عمل شروع ہو گا۔

کراچی کی صفائی مہم سےمتعلق بیان میں انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے اور وسائل کا بھی اہتمام کیا جا چکا ہے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ سارا عمل کراچی کی قیادت اور انتظامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے کیا جا رہا ہے، کراچی صفائی مہم میں عطیات اور وسائل سمیت ہاتھ بٹانے والوں کا مشکور ہوں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی کی اس کلین کراچی مہم میں ایک دوسرے کی معاونت و حوصلہ افزائی کریں۔

تازہ ترین