• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کو دنیا کے 37 ویں کم جرائم اور 63 ویں محفوظ ترین شہر کا درجہ مل گیا

لاہور(رپورٹ : آصف محمو د بٹ )لاہور کو دنیا کے 37 ویں کم جرائم اور 63 ویں محفوظ ترین شہر کا درجہ مل گیا، 2025 کے کرائم انڈیکس میں عالمی سطح پر نئی تاریخ رقم کرلی ہے اور دنیا کے 249 شہروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سیکیورٹی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔ 

نومبیو کی رپورٹ کے مطابق لاہور نے اس شاندار کامیابی کے ساتھ دنیا کے بڑے شہروں جیسے نیویارک، لندن، پیرس، واشنگٹن ڈی سی، میکسیکو سٹی، تہران، استنبول، روم، اور جکارتہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق لاہور کے ساتھ کئی دوسرے مشہور اور بڑے شہروں کا موازنہ کیا گیا ہے جیسے میکسیکو سٹی (67.5)، ڈھاکہ (62.3)، واشنگٹن ڈی سی (60.4)، نئی دہلی (59.1)، لندن (55.1)، پیرس (58.0) اور نیویارک (50.7) جن کی سیکیورٹی کی صورتحال لاہور سے کم درجے کی ہے۔

یہ اعداد و شمار شہر میں ہونے والی گہری تبدیلیوں کو اجاگر کرتے ہیں جس کا کریڈٹ لاہور کی پولیس فورس کی جدید حکمت عملیوں اور سیکیورٹی اقدامات کو دیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید