ہاکی ہمارا قومی کھیل ہونے کے باوجود مسلسل زبوں حالی کا شکار ہے۔ ہمارے ملک میں ہاکی کے بہت منجھے ہوئے کھلاڑی بھی موجود ہیں مگر فنڈز کی کمی کی وجہ سے یہ کھیل مسلسل تنزلی کا شکار ہے۔ نہ تو ملک میں ہاکی کے معیاری گرائونڈز موجود ہیں نہ ہی حکومت نئے گرائونڈز بنانے کی طرف توجہ دے رہی ہے حتیٰ کہ جو گرائونڈز موجود ہیں وہ بھی عدم توجہی کی وجہ سے تباہی کا شکار ہیں۔ اس کھیل کی اسی زبوں حالی کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل اس کھیل کی طرف راغب نہیں ہوتی۔ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ وہ دیگر کھیلوں کی طرح اپنے قومی کھیل پر بھی بھرپور توجہ دے تاکہ ہمارے نوجوان اس کھیل میں بھی اپنا نام پیدا کر سکیں اور اس کے لئے حکومت کو گرائونڈز کی حالت کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ہاکی فیڈریشن کو مناسب فنڈز کا اجرا کرنا ہوگا۔
(سیدہ شہربانو)
mairaali105@gmail.com