• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ


پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تیز بارش کے باعث راولپنڈی کے کئی علاقوں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا جہاں رات 12 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا کام جاری ہے، عملے نے ساری رات کام کیا اور تقریباً 90 فیصد متاثرہ علاقوں کی بجلی بحال کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے جب کہ مری، منڈی بہاؤ الدین سمیت آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین