وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی نےمسئلہ کشمیر اپنے اوردنیا کے لیے پہلے سے زیادہ پیچیدہ کردیا ہے،5 اگست کےبھارتی اقدامات کی مذمت اورمسترد کرتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نےاس غیرقانونی اقدام سے مسئلہ کشمیرکو پوری دنیا میں اجاگرکردیا ہے،بھارت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کی کوشش کی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس غیرقانونی اقدام پر بھارت میں بھی تنقید ہورہی ہے اور بھارتی حکومت کے فیصلے کےخلاف بھارت کےاندر سےآوازیں اٹھ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی وزیرخارجہ چدم برم نےکہاتاریخ بتائیگی مودی نےکتناغلط قدم اٹھایاہے،مودی نے جواہر لعل نہرو کی جمہوری سوچ کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ پانچ اگست کے اقدام سے تمام کشمیری گروپ متحد ہو گئے ہیں،مودی کہتا ہے کہ کشمیریوں کی بہتری کے لیے قدم اٹھایا ہے، وہ مقبوضہ وادی سےکرفیو اٹھائے،پھردنیا دیکھے گی وہاں کیا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر کلسٹر بموں کا استعمال ہورہاہے،آج کشمیری پاکستان اورمسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔