کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کسٹمز اسپورٹس کمپلکس پر ہوئے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس میں کموڈور محسن حیات ملک ٹی آئی (ایم) نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہاکی ٹیم بننے پر بے حد خوشی ہورہی ہے ۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد قاسم رائو ( کپتان )، محمد عاقب، مزمل خان، ایف مختیار، ارسل شکیل، ارسلان اعظم، محسن رضا، شاہد محمد، حیدر علی، حارث خان، منیب حسین، محمد مبشر، محمد نقاش، ہمایوں بابر، احسن عباس، گلزار علی خان، حمزہ علی، عاطف دائود، ایم وسیم، اکرم حسناد، رضاحسنین، امین، ولید، شبیر ، فیضان احمد، اویس منیب اور حماد محمود ۔