• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینس رینکنگ:سرینا کی حکمرانی جاری،آزارینکا آٹھویں نمبر پرپہنچ گئیں

پیرس (جنگ نیوز) انڈین ویلز کا ٹائٹل جیتنے والی وکٹوریا آزارینکا ایک بار عالمی ٹینس رینکنگ میں پھر ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئی جبکہ شکست کے باوجود امریکی کھلاڑی سرینا ولیمز کی پہلی پوزیشن پر حکمرانی بدستور جاری ہے۔ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والی روسی کھلاڑی ماریا شراپووا ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئیں۔ مردوں کی درجہ بندی میں انڈین ویلز کے فاتح نوواک جوکووچ کی پہلی پوزیشن پر بادشاہت برقرار رہے۔ انڈین ویلز کے اختتام کے بعد خواتین کی عالمی درجہ بندی جاری کر دی گئی، بیلاروس کی وکٹوریا آزارینکا سات درجے ترقی پاکر آٹھویں نمبر پر آگئی ہیں اور2014کے بعد وہ پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل ہوئی ہیں۔ پولینڈ کی آگنیسکا راڈونسکاایک درجہ ترقی کے ساتھ دوسرے، جرمنی کی اینجلک کربر تیسرے، اسپین کی گربائن مگاروزا چوتھے، رومانیہ کی سائمونا ہیلپ پانچویں، اسپین کی کارلا ساریز چھٹے اور جمہوریہ چیک پیٹرا کویٹوا ساتویں،اٹلی کی رابرٹا ونچی نویں اورسوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بینسک دسویں نمبر پر ہیں۔ مینز رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ سربیا کےنوواک جوکووچ بدستور پہلے،برطانیہ کےاینڈی مرےدوسرے ،سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر تیسرے،اسٹین سلاس وارینکا چوتھے،اسپین کے رافیل نڈال پانچویں نمبر پر ہیں۔
تازہ ترین