آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جامع نصیحت: بھلائی سے محروم شخص…!

حضور اقدس ﷺ نے ارشاد فرمایا:جو شخص نرم عادت سے محروم رہا، وہ ساری بھلائی سے محروم رہا۔(صحیح مسلم)اس حدیث میں نہایت ہی اختصار کے ساتھ اللہ کے رسول ﷺ نے بھلائی سے محروم رہنے والے شخص کی نشان دہی فرمادی۔آج ہمارے مزاج میں سختی،لہجے میں کرختگی اورطبیعت میں ترشی پیدا ہو چکی ہے،ہم اپنے مزاج اور طبیعت کے خلاف کوئی چیز برداشت نہیں کرتے۔ گھر میں بھی ذرا ذرا سی بات پر بیوی بچوں پر غصہ کرتے اور چلاّتے ہیں،کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے ،یہی وجہ ہے کہ ہم خیر و بھلائی سے محروم ہیں۔اللہ تعالیٰ ہماری طبیعت سے بے جا ترشی اور سختی کو ختم فرمادے۔(آمین )

اقراء سے مزید