• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی رائے عامہ بھارت کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے، ملیحہ لودھی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےاقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ مغربی رائے عامہ بالکل سیدھی سیدھی انڈیا کو ہدف تنقید بنارہی ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر کوئی شخص وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے درخواست دے تو اسے ماننا ادارے کے اوپر ہے، ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز کی گرفتاری کا تعلق چوہدری شوگر ملز سے نہیں ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ جو ملاقاتیں کشمیر ایشو کو لے کر میں تین روز سے کررہی ہوں اس میں کوشش یہی ہے کہ میری پاکستانی حکام کی ہدایت کے مطابق یہ معاملہ ہر فورم پر اٹھاؤں اس حوالے سے میں نے سیکورٹی کونسل کے ممبران کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سینئر حکام سے بھی ملاقات ہوچکی ہیں اب ہمارا فوکس سیکورٹی کونسل میں معاملے کو اٹھانا ہے کیونکہ سیکورٹی کونسل کی جموں و کشمیر پر اپنی قراردادیں ہیں ۔ ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ قرار داد 38 جو 1948ء میں ایڈوپ ہوئی تھی اس کی شق نمبر 2واضح کرتی ہے کہ صورتحال میں کوئی بھی ملک تبدیلی نہیں لاسکتا ہے جبکہ ہندوستان کی جانب سے اس غیر قانونی اقدام سے ظاہر ہوگیا ہے کہ اس شق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ اس خلاف ورزی کی حوالے سے سب کو آگاہ کیا جائے اسی طرح سے ہم اپنی ڈپلومیٹک سپورٹ بنارہے ہیں ۔ ماحول سفارتی کاری سے ہی نہیں عوامی آراء سے بھی بنتا ہے اور یہ عوامی آراء ہی میڈیا پر جاتی ہیں ۔ میڈیا آپ دیکھ لیں جو مغربی رائے عامہ ہے وہ بالکل سیدھی سیدھی انڈیا کو ہدف تنقید بنارہی ہے ۔ اس وقت یہاں پر لوگ پاکستان کا موقف سننا چاہتے ہیں ، وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے اقدامات کیا ہوں گے اس کے ساتھ یہاں پر تشویش پائی جاتی ہے ۔ میری اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل آفس کے چیف آف اسٹاف سے ملاقات ہوچکی ہے تو انہوں نے تشویش کا اظہار کیا اور ساتھ ہی معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے بھی خواہش کا اظہار کیا ۔ ہم نے بھی ان پر واضح کردیا کہ ہندوستان کی کارروائیوں سے اس وقت خطے کو جو خطرہ ہے اس پر انٹرنیشنل کمیونٹی کی تشویش بجا ہے ۔ یاد رکھیں فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ۔ انگریزی کی کہاوت ہے Might is right جو عارضی ہوتی ہے جبکہ Right is Might بنتا ہے Ultimately جو میں سمجھتی ہوں ہم اصول پر کھڑے ہیں اور سب سے اہم چیز یہ ہے کہ سفارتی حلقوں کو یہاں پر اندازہ ہے کہ اگر عالمی قوانین کی دھجیاں اڑاتا ہے ہندوستان تو اس پر ہم چاہیں گے کہ لوگ اس اصول پر کھڑے ہوں ہمیں اندازہ ہے کہ آگے سفارتی چیلنجز بھی آنے ہیں او راس کو لے کر ہم آگے کام بھی کررہے ہیں اور دن رات کام کررہے ہیں اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ہم کس حد تک انٹرنیشنل کمیونٹی کو اس بات پر لائیں کہ انٹرنیشنل قوانین کی حفاظت کے لئے ان کو کیسے کھڑا ہونا ہے ۔ میں پرامید ہوں کیونکہ یہ حق اور اصول کی بات ہے ، اقوام متحدہ کی قرار داد کی بات ہے اگر اور ممالک بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی دھجیاں اڑانا شروع کردی تو ورلڈ آرڈر میں کچھ بھی نہیں رہے گا صرف جنگل کا قانون رہ جائے گا ۔ ہمارا موقف ، ہمارا بیانیہ وہ مضبوط ہے اور میں پرامید ہوں ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ چوہدری شوگر ملز کیس اور اومنی کیس میں ناصر لوتھا کا کردار مختلف رہا ہے، اومنی کیس میں ناصر لوتھا ایف آئی آر میں بھی نامزد تھے اور اب وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں، اومنی کیس میں ان کے نام پر کچھ ڈاکومنٹیشن تھی لیکن اس میں بھی ان کے ساتھ تقریباً جعلسازی ہوئی، چوہدری شوگر ملزکیس میں تو ناصر لوتھا کے ساتھ واضح جعلسازی ہوئی۔۔

تازہ ترین