• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فریال تالپور کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت ناساز ہو گئی۔


فریال تالپور کا شوگر لیول ہائی ہو گیا جس کے بعد انہیں اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور طبی امداد دی جا رہی ہے۔

فریال تالپور کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم آج احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ فریال تالپور اسلام آباد میں اپنے گھر پر نیب کی حراست میں ہیں، ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

گزشتہ روز سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اور نائب صدر نون لیگ مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آج ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین