• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ایف بی آر کے مطابق تاریخوں میں توسیع عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے باعث کی گئی، جس کے بعد اب جولائی 2019 کا سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 19 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے 21 اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان ایف بی آر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے کاروباری حضرات جو سیلز ٹیکس رجسٹرڈ نہیں اور عوام سے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت سیلز ٹیکس وصول کر رہے ہیں، ان کی نشاندہی کی جائے۔

عوام ایف بی آر کی قائم کردہ اسپیشل ہیلپ لائن یا ای میل پر شکایت درج کرائیں اور رسید کی تصاویر بھیجیں۔

تازہ ترین