• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا جائے، کمیونٹی رہنما

لوٹن (نمائندہ جنگ ) برطانیہ کی چیدہ شخصیات نے کہا ہے کہ 14 اگست یوم آزادئ پاکستان پورے جوش و خروش سے منایا جائے۔انہوں نے کہ جشن آزادی مملکت خداداد کو ترقی یافتہ ممالک میں صف میں کھڑے کرنے کے جذبے کے تحت بھرپور طریقے سے منائی جائے۔ اس حوالے برطانیہ کی پاکستانی کمیونٹی کو مبارک باد کے خصوصی پیغامات بھیجے ہیں ۔ اور ساتھ ہی آزادئ کشمیر کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطے پر ایک ماڈرن ویلفیئر سٹیٹ کے طور پر ابھرے ۔ کشمیر جلد آزاد ہو اور برٹش پاکستانی کشمیری یہاں ہر شعبہ زندگی میں ترقی کی منازل طے کریں ۔مبارک باد کے پیغامات بھیجنے والوں میں علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، بیرسٹر فیصل محمود ، سولیسٹر عتیق ملک ایڈووکیٹ ، راجہ اکبر داد خان، سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، ممتاز سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی چوہدری محمد قربان، پی ٹی آئی کشمیر کے حاجی چوہدری رحمت علی تھوتھالوی اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری زیارت حسین شامل ہیں۔
تازہ ترین