• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں خیانت و ظلم سے بیزاری اور نفرت کا اظہار کر نا ہو گا،سراج الحق

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر )امیر جمات اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہا ہےوکلا ،صحافی، ادیب، سول سوسائٹی اور عوام کرپشن کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، حکمران عوام سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور ملک کے بچے بچے کو ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کا مقروض بنا دیا ہے ۔دھوکے باز حکمرانوں کے ہاتھوں ملک اور قوم ترقی نہیں کر سکتے ۔حکمرانوں نے ملک کے عوام کو تقسیم کیاہے اور آپس میں لڑ ایا ہے ۔ ہمیں خیانت اور ظلم سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کر نا ہو گا اور کرپشن کے ناسور سے ملک کو نجات دلانے کے لیے اُٹھنا ہو گا۔خلوص اور جذبے کے ساتھ جدو جہد کی جائے تو کرپشن کے سومنات کو پاش پاش کیا جاسکتا ہے۔ 8اپریل کو جماعت اسلامی کرپشن کے خلاف لاہور میں ایک زبردست عوامی دھرنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت ’’کرپشن فری پاکستان ‘‘ مہم کے سلسلے میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمیناربعنوان ’’کرپشن فری پاکستان کا قیام ‘‘سے صدار تی خطاب کر تے ہوئے کیا ۔سیمینار سے معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی،ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے ایڈوائیزر اور سابق چیئر مین عادل گیلانی ،معروف دانشور و تجزیہ کارشاہنواز فاروقی ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اورنائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے بھی خطاب کیا ۔سیمینار میں مؤثر طبقات اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے شر کت کی ۔سراج الحق نے مزید کہا کہ ظلم کو برداشت کر نا اور بدیانتی کو قبول کر نا ظلم اور بددیانتی میں شریک ہو نے کے مترادف ہے ۔
تازہ ترین