• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد سے منتقل کرنے کا مطالبہ

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھارتی ٹینس فیڈریشن نے یو ٹرن لیتے ہوئے ڈیوس کپ ٹائی اسلام آباد کے بجائے کسی اور ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی مقابلے 14 اور 15 ستمبر کو ہونا ہیں ۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر پراوین مہاجن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں کشیدگی اور غیرمتوقع صورتحال کے باعث ہم نے باعث میچز غیرجانبدار مقام کا مطالبہ کیا ہے۔ امکان ہے کہ رواں ہفتے ہمیں اس درخواست کا آئی ٹی ایف سے جواب مل جائے گا۔ ٹاپ بھارتی ٹینس اسٹار مہیش بھوپاتی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی اسلام آباد جانے سے انکار کیا ہے۔ دریں اثنا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد رحمانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ڈیوس کپ ٹائی کیلئے بالکل محفوظ ہے۔ بھارت کی درخواست پر آئی ٹی ایف کیا فیصلہ کرتی ہے اس کا انتظار کرنا ہوگا۔

تازہ ترین