• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی رہگزر میں

شب و روز شام و سحر کے سفر میں

موانع سے، خطروں سے لڑتے ہُوئے

استقامت سے چلنے کا، قسمت بدلنے کا

افلاس و عُسرت سے، جہل و جنوں سے

عناد و حسد اور حرص و ہوس اور کذب و ریا سے

نکلنے کا

ہر غم سے آزاد ہونے کا

خوشیوں کی جنّت میں آباد ہونے کا

جو خواب دیکھا تھا ہم نے

تعجب ہے، وہ خواب ہے نا رسا کیوں

بھلا کیوں

تازہ ترین