• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارتی وزیرخارجہ کا دورہ ناکام، چین کا کشمیر پر مؤقف بدلنے سے انکار


اسلام آباد(نمائندہ جنگ)بھارتی وزیرخارجہ سبرا منیم جے شنکر کا دورہ بیجنگ ناکام ‘چین نے مقبوضہ کشمیر پر مؤقف بدلنے سے انکارکردیا‘چینی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام کو ایک بار پھر مسترد کردیا ۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کے دورہ چین کے بعد بھارتی وزیرخارجہ سبرا منیم جےشنکر نے ہنگامی طور پر بیجنگ کادورہ کیااور چینی وزیرخارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی تاہم موصولہ اطلاع کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ چین کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے ،ملاقات میں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتے تنازع پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،اس دوران وانگ ژی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور پاک،بھارت تنازع کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، چین صورتحال کو پیچیدہ کرنے والے کسی بھی یکطرفہ اقدام کی مخالفت کرتا ہے، نئی دہلی کے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام سے متنازع علاقے کی حیثیت بدل جائے گی اور اس کے نتیجے میں خطے میں صورتحال کشیدہ ہوگی،انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت تنازعات کو پُرامن طریقے سے حل کرینگے اور علاقائی امن اور استحکام کی مجموعی صورتحال کی مشترکہ طور پر حفاظت کریں گے، چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام نے چینی خودمختاری اور مفادات کو چیلنج کیا، یہ عمل دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں کا تحفظ، امن و سلامتی پر دو طرفہ معاہدوں کے برعکس ہے اور اس پر شدید تحفظات ہیں۔

تازہ ترین