• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 کلو وزن کم ہونے پر بونی کپور کو آنجہانی سری دیوی کی یاد آگئی

بالی ووڈ کے معروف فلم پروڈیوسر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا 26 کلو گرام وزن کم کر لیا ہے، ان کی آنجہانی اہلیہ سری دیوی انہیں اس نئے انداز میں دیکھتیں تو بہت خوش ہوتیں۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں 70 سالہ بونی کپور نے ایک ایڈیٹ کی گئی تصویر شیئر کی، جس میں وہ سری دیوی کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے نہ صرف اپنے وزن میں ہونے والی کمی دکھائی بلکہ اپنے جذباتی سفر کی بھی ایک جھلک پیش کی۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ جو کیپشن لگایا اس میں لکھا، ’مجھے یقین ہے کہ سری دیوی مجھے اس صورت میں دیکھ کر بہت خوش ہوتیں۔‘ 

یہ جملہ ان کے وزن کم کرنے کے سفر کی جذباتی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے، یہ پوسٹ نہ صرف ان کی نمایاں تبدیلی کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہی ہے بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کی موت کے برسوں بعد بھی ان سے گہری وابستگی محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سری دیوی فروری 2018ء  میں دبئی میں چل بسی تھیں۔ بونی کپور اور سری دیوی کی 2 بیٹیاں جہانوی اور خوشی کپور ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید