• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ یونٹس میں یوم آزادی کی تقریبات


پاک بحریہ کی یونٹس میں بہترویں یوم  آزادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آج صبح کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی استحکام و ترقی اور کشمیری عوام کی جدوجہدآزادی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔

  کراچی میں پاک بحریہ کے یونٹ پی این ایس بہادر میں 21توپوں کی سلامی پیش کی گئی اور  یوم آزادی کی مناسبت سے پاک بحریہ کی یونٹس میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مزارِ قائد پر اعزازی گارڈ کی تعیناتی کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالیں گے۔

تازہ ترین