• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتب: عالیہ کاشف عظیمی

سنڈے میگزین کے پلیٹ فارم سے’’عیدالاضحی‘‘کے موقعے پر ہم نے آپ کو اپنے پیاروں کے نام پیغامات لکھ بھیجنے کاسندیسہ دیا، جواباً آپ کے متعدد پیغامات موصول ہوئے۔ چوں کہ تمام تر پیغامات کی ایک ساتھ اشاعت ممکن نہ تھی، لہٰذا ہم نے دو اشاعتوں میں شایع کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی اشاعت آپ ملاحظہ کرچُکے۔ بقیہ پیغامات آج آپ کی نذر ہیں۔

(پاک فوج، رینجرز اور محکمۂ پولیس کے نام)

اللہ پاک آپ سب کے حوصلے بُلند رکھے(آمین)۔

(حریم خلیل، حسیب اور منیب، کراچی)

(متاعِ جاں والدین اور عزیز و اقارب کے نام)

آپ سب میرے لیے اللہ کا ایک اَن مول تحفہ ہیں۔

(عقیل، لاریب، ایشال اور عفّان، یو پی، نیو کراچی، کراچی سے)

(وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ کے لیے)

اللہ پاک آپ سب کو وطنِ عزیز کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(فراز اور عُمر، کراچی سے)

(اہلِ خانہ کے نام)

دادا، دادی، ابّو اور امّی جان! دُعا ہے کہ آپ سب کی محبّت، شفقت ہمارے ساتھ رہے (آمین)۔

(نہال اور بلال، ریلوے روڈ، حیدرآباد سے)

(اہلِ خانہ کے لیے)

امّی، ابّو، بہنو اور نصف بہتر! ہمیشہ شاد و آباد رہیں۔

(قمر وارثی، اورنگی ٹائون، فائیو ای، کراچی سے)

(میمن اور گجراتی برادری کے نام)

میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو دنیا کی ہر آفت، دُکھ، تکلیف اور پریشانی سے محفوظ رکھے(آمین)۔

(محمّد شفیع موسانی، نارتھ کراچی، کراچی سے)

(بھابھی اور بچّہ پارٹی کے لیے)

پیاری بھابھی قمر النساء اور بچّہ پارٹی! سدا جیئں اور خوش رہیں(آمین)۔

(عبدالرشید قریشی اور بیگم، میرپور ساکرو، ٹھٹھہ سے)

(اپنے پیاروں کے نام)

امریکا میں مقیم دونوں بہنوں اور ان کی فیملیز کے لیے دُعا ہے کہ ہمیشہ اللہ کی پناہ میں رہیں (آمین)۔

(عُنیب موسانی، نارتھ کراچی، کراچی سے)

(مجازی خدا کے لیے)

آپ ہی میری کُل کائنات ہیں۔

(مسز بینش ہمایوں، فیڈرل بی ایریا، کراچی سے)

(اپنے بڑے بوڑھوں کے نام)

پیاری دادی جان، تایا ابّو، تائی امّی اور خاندان کے تمام افراد! اللہ پاک ہم سب کی باہمی محبّت،خلوص اور اتحاد برقرار رکھے(آمین)۔

(نیلم نفیس، کراچی سے)

(فلاحی تنظیموں کے لیے)

انسانیت کے جذبے سے سرشار ایدھی فائونڈیشن اور دیگر فلاحی تنظیموں کے منتظمین اور اراکین ! دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو مزید فلاحی امور انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(ولید مریم، کراچی سے)

(پاک فوج کے نام)

یا اللہ! پاک فوج کے مسلّح جوان اور ان کے اہلِ خانہ کوہمیشہ خوش وخرّم رکھنا(آمین)۔

(علی، حسنین اور سمیرا، کراچی سے)

(سکھی سہیلیوں کے لیے)

ڈیئر ڈاکٹر فوزیہ سعید، تسنیم جعفری، ملیحہ حبیب، فریدہ خانم، بینش توصیف، عائشہ جمشید اور ڈاکٹر طیّبہ موہنی! اللہ تعالیٰ ہمیں ایک دوسرے کے حق میں اچھارکھے(آمین)۔

(سیّدہ عطرت بتول نقوی کی جانب سے)

(شکور انکل، نفیس انکل اور شہناز آنٹی کے نام)

دُعا ہے کہ اللہ پاک ہم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے(آمین)۔

(ثاقب حسین قریشی، حیدرآباد سے)

(اہلِ خانہ کے لیے)

امریکا میں مقیم بیٹے ڈاکٹر عادل محمود اور لاہور میں آباد پیاری بیٹی سارہ نوید بٹ اور بہت ہی پیار نواسی عائیرہ نوید بٹ کو ہماری جانب سے پُرخلوص دُعاؤں کا تحفہ قبول ہو۔

(وزیر محمود شاکر اور فیملی، بحریہ ٹائون فیز3، راول پنڈی سے)

(اپنے پیاروں کے نام)

دادی جان، ابّو اور امّی جی! مَیں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

(زیان رمیز، کراچی سے)

(دیار غیر میں مقیم مسلمانوں کے لیے)

اللہ تعالیٰ سےدُعا ہے کہ کُل اُمّتِ مسلمہ کا دامن خوشیوں سے بَھرا رہے(آمین)۔

(صدف سحر، کراچی سے)

(اہلیانِ وطن کے نام)

اللہ تعالیٰ ہم سب کو باہمی پیار، محبّت اور اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)۔

(دانیال، شہروز، عمان اور شعیب، کراچی سے)

(اپنے پیاروں کے لیے)

محترم ابّو جی، بہنوں اور بھائیوں کی فیملیز، میکے اور سُسرال کے تمام بڑے، چھوٹوں، بچّے، بچّیوں، میری پیاری بیٹی اور داماد، بیٹوں اور بہوؤں، شہزادیوں جیسی پوتیوں، شہزادوں جیسے نواسوں، پوتے اور مجازی خدا! للہ تعالیٰ ہمیں اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمارے پیارے گھر کو خوشیوں کا گہوارہ بنائے(آمین)۔

(معصومہ، حیدرآباد)

(پاکستانیوں کے نام)

سدا سلامت رہیں(آمین)۔

(شہوار، شاہ ریز اور زنیر، پاپوش نگر، کراچی سے)

(عزیزہ رمیلہ پھپھو اور صبا آپی کےلیے)

میری دِلی دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ دونوں کو ہمیشہ خوش رکھے۔ ہر بار کی طرح اس عید پر بھی آپ دونوں کی کمی بہت محسوس ہوئی۔

(عروج محمّد شفیق، اورنگی ٹاؤن، کراچی)

(پیاری امّی جان کے نام)

امّی جان! اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ اور لمبی عُمر عطا فرمائے، آپ کا سایا ہمارے سَروں پر قائم رہے (آمین)۔

(سرتاج خان، عُمر تاج خان اور زرتاج خان، قیوم آباد، کورنگی روڈ، کراچی سے)

(ذہین اور کم ذہین طلبہ کے لیے)

دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کا بخت بُلند فرمائے(آمین)۔

(شگفتہ، رانی اور فائزہ، بی ایم سوسائٹی، حیدرآباد سے)

(عالمِ اسلام کے نام)

یااللہ! عالمِ اسلام کو کشمیریوں کے حق میں متحد فرمادے(آمین)۔

(منصور اور جاوید صدیقی، کراچی سے)

(اہلیانِ حیدرآباد کے لیے)

میری جانب سے آپ سب کےلیے ڈھیروں دُعائیں۔

(عبدالوہاب، نوالہدیٰ اور کیف الوریٰ، حیدرآبادسے)

(پیاری بیگم کے نام)

تمہارے دَم سے گھر میں چہار سُو خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔

(عبدالعلیم ہمایوں، فیڈرل بی ایریا، کراچی سے)

تازہ ترین