• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب


وزیراعظم  عمران خان نے پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج بہت خوش ہوں ،پاکستان کے یوم آزادی پر کشمیریوں کے ساتھ ہوں،مودی کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر سے متاثر ہے،آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی مسلمانوں کے خلاف نفرت سے بھرپور ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کے نظریئے کے پیچھے ہندوستان کا ماضی ہے،آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے،ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظریئے کا سامنا ہے ،قائد اعظم کا دو قومی نظریہ تحریک پاکستان کی بنیاد ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری دنیا کشمیری عوام کے لئے فکرمند ہے،مودی کو 370 کا کارڈ کھیلنا بہت مہنگا پڑے گا،اب دنیا کی نظر مقبوضہ کشمیر پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے کشمیر پر جو قدم اٹھایا ہمیں خوف ہے کہ کرفیو اٹھے گا تو کیا کیا پتا چلے گا، وہاں اتنی فوج بھیجنے کی کیا ضرورت تھی، وہاں سے سیاحوں اور زائرین کو نکال لیا گیا، سب کو خوف ہے یہ کیا کرنے جارہے ہیں، میں سمجھتا ہوں مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا ہے، انہوں نے ایک اسٹریٹجک بلنڈر کردیا ہے، یہ مودی اور بی جے پی کو بہت بھاری پڑے گا، انہوں نے کشمیر کو بین الاقوامی کردیا ہے، کشمیر پر بات کرنا بہت مشکل تھا، میں نے او آئی سی اور ٹرمپ سے بھی بات کی، لوگوں کو اندازہ نہیں تا وہاں کیا ہورہا ہے، اب دنیا کی نظر کشمیر پر ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ اسے مزید کیسے عالمی دنیا تک لے کر جائیں۔


اس سے قبل مقبوضہ کشمیرکےمظلوم عوام سےاظہاریکجہتی کےلیے وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیرمظفرآباد پہنچے۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان اوراراکین کابینہ نےعمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعظم کومظفرآباد پہنچنے پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

تازہ ترین