• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدی امراض سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن اور میڈیکل سوسائٹی میں معاہدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ا (ایس ایچ سی سی) اور میڈیکل مائیکرو بائیولوجی اینڈ انفیکشیز ڈیزیز سوسائٹی آف پاکستان (ایم ایم آئی ڈی ایس پی) کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔ جس کے تحت متعدی امراض سے بچاؤ اور کنٹرول کیلئے طبی عملے کو تربیت دی جائے گی۔ کمیشن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایم ایم آئی ڈی ایس پی متعدی امراض سے نمٹنے کیلئے ایس ایچ سی سی کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں مدد، ٹریننگ کیلئے مواد کی تیاری، اسپتالوں کے طبے عملے کی تربیت، لیڈی ہیلتھ ورکرز و سپر وائزر کی ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ اسپتالوں کے عملے تربیت فراہم کرسکیں۔ معاہدے پر ڈائریکٹر کلینکل گورننس اینڈ ٹریننگ ڈاکٹر احمد رضا کاظمی اور ایم ایم آئی ڈی ایس پی کی ہیڈ بشری جمیل نے دستخط کئے۔ دوسری جانب چیف ایگز یکٹیو آفیسر ایس ایچ سی سی نے اینٹی نارکوٹکس کے کرنل سید ماجد شیر ازی سے ملاقات اور سرنجز کے دوبارہ استعمال کے کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین