• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وفاقی حکومت کا پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی برسی پر خراج عقیدت


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو ان کے یوم وفات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔نازیہ حسن نے پاپ گلوکارہ کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور متعدد قومی اور بین الاقوامی ایوارڈز اپنے نام کئے۔نازیہ نے فلم فیئر ایوارڈز کا اعزاز 15 سال کی عمر میں اپنے نام کیا۔نازیہ حسن کو2002میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نواز گیا۔ پاپ کوئن 35 سال کی عمر میں 13 اگست 2000 کو طویل علالت کے باعث دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

تازہ ترین