• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے تحت یوم آزادی کے سلسلے میں تقاریب،پرچم کشائی کی گئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )واٹربورڈ میں یوم آزادی ،یوم یکجہتی کشمیر کے طور پربھرپورجوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، مرکزی تقریب نائنتھ مائلز کارساز پر واقع ایم ڈی سیکریٹریٹ کے پارکنگ ایریا میں منعقدہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان نے پرچم کشائی کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ آزادی خداوندکریم کاایک عظیم تحفہ ہے،ہم خوش نصیب ہیں کہ ہم نے ایک آزاد ملک میں آنکھ کھولی ہمیں یہ نعمت اپنے بزرگوں کی قربانیوں،شہداکے لہوکے صدقہ میں نصیب ہوئی۔
تازہ ترین