• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگ 2 کوالیفائرز کیساتھ ورلڈ کپ 2023 کی جنگ شروع

ملتان (اسپورٹس ڈیسک)کرکٹ ورلڈ کپ کو ختم ہوئے ایک ماہ ہی ہوا ہے کہ اگلے ورلڈ کپ 2023میں رسائی کی جنگ کا آغاز گزشتہ روزسکاٹ لینڈ میں عمان اور پاپا نیوگنی کے میچ کے ساتھ ہوگیا ،کرکٹ ورلڈکپ لیگ 2کوالیفائنگ کے ساتھ ہی 32 ٹیموں کے درمیان بھارت میں شیڈول 4سال بعد میگا ایونٹ میں رسائی کے لئے رسہ کشی شروع ہوگئی۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں ٹاپ رینک کی 32 ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی،اس کا اختتام جنوری 2022میں ہوگا،کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ اس کا دوسرا مرحلہ ہوگا ۔ کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا آغاز اگلے سال یعنی یکم مئی سے ہوگا۔ 12 ٹاپ فل ممبرز کے ساتھ 13ویں ٹیم نیدرلینڈ کی ہوگی۔ اس کے اختتام پر میزبان بھارت کے ساتھ دیگر ٹاپ 7ٹیمیں براہ راست ورلڈ کپ میں قدم رکھیں گی جبکہ باقی 5 ٹیموں کو ایک موقع ملے گا۔

تازہ ترین