• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت کیخلاف تیسرا ون ڈے گیل نے الوداعی انداز سے کھیلا


پورٹ آف اسپین (جنگ نیوز) بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں کرس گیل نے وہ سب کچھ کیا جو کوئی بھی کرکٹر اپنے الوداعی میچ میں کرتا ہے۔ انہوں نے کیریئر کے 301ویں میچ میں خاص جرسی پہنی جس پر نمبر بھی 301 ہی درج تھا۔ انہوں نے 41گیندوں پر 72رنز پانچ چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے اسکور کیے۔ آئوٹ ہونے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور کھلاڑیوں نے ان سے ہاتھ ملایا۔ پہلے اپنا بیٹ ہوا میں اچھالا، پھر ہیلمٹ کو بیٹ کے ہینڈل پر رکھا۔ ویسٹ انڈین کرکٹرز نے ڈریسنگ روم میں کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے 301میچز پر مشتمل ون ڈے کیریئر میں 25سنچریز اور 54نصف سنچریوں کی مدد سے 10480اور103 ٹیسٹ میچز میں 15سنچریوں سے مرصع 7214رنز کا مجموعہ حاصل کیا۔اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے بارش سے قبل 22 اوور میں دو وکٹ پر 158رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین