• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصفہ بھٹو کو والد سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، نیب کی پولیٹیکل انجینئرنگ بے نقاب کریں گے، فرحت اللہ بابر

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ وہ عدالتی احکامات پر نیب کے زیر حراست اپنے والد سے ملاقات کرنے پہنچیں لیکن نیب نے آخری منٹ میں ملاقات کرانے سے انکار کردیا، ، نیب کا عمل قانون اور انسانی حقوق کی اور خلاف ورزی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے نیب کےاس ظالمانہ اور غیر منصفانہ فیصلے کی سخت مذمت کی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے سکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا عدالت نے صدر زرداری کی ہمشیرہ عذرا فضل اور تینوں بچوں کی عید کےتینوں دنوں کے موقع پرطویل ملاقات کا حکم دیا تھا تاہم نیب کے اہلکاروں نے توہینِ عدالت کرتے ہوئے انھیں ملنے کی اجازت نہیں دی۔ پی پی پی ہر فورم پارلیمنٹ سے لیکر میڈیا اور رائے عامہ سے لے کر عدالت پر نیب کے اس ظلم کی مذمت کرے گی اور وزیرِ اعظم کے ایما پر نیب کی پولیٹیکل انجینئرنگ کو بے نقاب کریگی۔

تازہ ترین