• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے،جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد (صباح نیوز) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات اور تبدیلی لانے کی ضرورت ہے، جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہونگے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غلامی سے نجات دلانے والے قائد بھی ایک عظیم قانون دان تھے۔ جس ملک میں قانون کی بالادستی نہیں ہوگی وہاں دشمن طاقتور ہوں گے۔جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کی بقا کے لئے فوج، پولیس اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانی دی، اب ہمیں اپنے اپنے گھر کو درست کرنے کی ضرورت ہے، آج ہمیں ماتحت عدلیہ پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، ہمیں عدلیہ میں اصلاحات اور تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین