• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے واجپائی کا کشمیریت کا ڈاکٹرائن ٹھکانے لگادیا،کانگریس رہنما

کراچی(نیوزڈیسک)کانگریس کے راجیا سبھا کے رکن اور سابق وزیر اعلی وگوی جیا سنگھ نے بھارت کے موجودہ وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہےکہ مودی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کاانسانیت،جمہوریت اور کشمیریت کا ڈاکٹرائن ٹھکانے لگادیا ہے۔بھوپال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت سے ہی جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے لیکن مودی نے وہ سب کچھ ٹھکانے لگادیا۔
تازہ ترین