• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا قیام لاکھوں قربانیوں کا نتیجہ ہے‘جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستارچشتی نے کہاہے کہ پاکستان کسی نے تحفہ یاخیرات میں نہیں دیا بلکہ آزادی کیلئے لاکھوں علماء ،نوجوانوں ،ماؤں بہنوں اور بزرگوں نے بے تحاشا قربانیاں دیں، پاکستان کی آزادی اور برصغیرسے انگریزکابھگانا علماء دیوبند کا قربانیوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت طلباء اسلام نظریاتی کے مرکزی معاون پریس عزیزاللہ ذاکری عزیزالحق ودیگر وفودسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرنعروں سے نہیں بلکہ مودی سرکارکیخلاف عملی اعلان جہادسے آزاد ہوگا آج کفری دنیا پاکستان کوتوڑنے کی سازشوں میں مصروف ہے ۔حکمرانوں سے ہزار اختلاف کیاجاسکتاہے ، ان کے خلاف سب کچھ کہا جاسکتاہے لیکن حکمرانوں سے اختلاف کی آڑمیں ملک کیخلاف کسی بھی سازش کوبرداشت نہیں کریں گے۔
تازہ ترین