• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر بھارت کے خاتمے کا سبب بنے گا، شیخ رشید

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے باہر سیکڑوں مرد و خواتین نے بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پھر بھارت کے کسی مندر میں گھنٹی نہیں بجے گی اور نہ ہی گھاس اگے گی، بھارت تباہ و برباد ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ مودی چھوٹا آدمی تھا، شودا تھا، آگیا بڑی جگہ پر، انہوں نے کہا کہ ہم آج عہد کرتے ہیں کہ ہم کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، انشاء اللہ عمران خان کی حکومت میں مسئلہ کشمیر حل ہونے کا وقت آگیا، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی اکانومی تباہ ہوگی، بھارت کا یہ اقدام انہی کیلئے بربادی کا باعث بنے گا، قبل ازیں پاکستانی اور کشمیریوں کی بھاری تعداد میں مرد و خواتین نے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر شیڈو وزیر افضل خان، فیصل رشید ایم پی، پاکستانی ویلفیئر اتاشی فضا نیازی، کونسلر رب نواز، کونسلر نعیم الحسن، کونسلر عاصم رشید، کونسلر اسم نصر اللہ مغل، گلزار خان، غزالہ خان، رضیہ چوہدری، شازیہ بٹ، چوہدری شہباز سرور، تاصیر چوہدری، لیاقت، عہد کونسلر احمد علی، کونسلر آفتاب کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے بھارتی اقدام کی مذمت کی اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
تازہ ترین