صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے گجرات میں ہٹلر کتابوں کا ہیرو ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
بھارت کے ہی ایک اخبارکا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کا ایجنڈا ہٹلر اور نازی ازم سے متاثر ہو کر بنایا گیا، عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی اخبار میں گجرات میں پڑھائے جانے والے نصاب سے متعلق بتایا گیا ہے کہ کیسے نازی ازم اور ہٹلر کو ہیرو کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔