• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔


ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ دھماکا امن دشمنوں کی پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف یکسو اور متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے-

عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کا ناحق خون بہانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہے، قوم کے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے۔

تازہ ترین