• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔


اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے فورم پر کشمیریوں کی آواز دبانے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی،نصف صدی بعد ایک بار پھر مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں پہنچ گیا۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں 5مستقبل اور 10غیر مستقبل رکن ممالک کے مندوب شریک ہوئے۔

اجلاس میں اقوام متحدہ ملٹری ایڈوائزر جنرل کارلوس لوئٹے نے جموں کشمیر صورتحال پر بریفننگ دی۔

سیکیورٹی کونسل کے رکن ممالک کو اے ایس جی آسکر فرنانڈس ٹارنکو نے بھی بریف کیا۔

سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت اور جغرافیہ بدل کر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

تازہ ترین