• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازع کشمیر کے پرامن حل کے حامی ہیں، ملائیشیا

کراچی (نیوز ڈیسک) ملائیشیا نے کہا ہے کہ وہ تنازع کشمیر کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے ، خطے میں قیام امن اور استحکام کیلئے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاناچاہیے۔ ملائیشین وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ ملائیشیا ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد تنازع کا پرامن حل ہواور اس کے نتیجے میں تمام فریقین بالخصوص جموں وکشمیر کے عوام کے مفادات کا خیال رکھا جائے ۔ تنازع کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل انتہائی سوچ بچار کیساتھ غور کررہی ہے ۔ دوسری جانب مسلم یوتھ موومنٹ آف ملائیشیا نے مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی مذمت کی ہے ۔

تازہ ترین