• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان نے 19 اگست کو اسلام آباد میں اے پی سی طلب کرلی

اسلام آباد( نمائندہ جنگ) مسئلہ کشمیر پر حکومتی اقدامات اور سینیٹ انتخابات کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر غوروخوض اور اس تناظر میں حکومت کیخلاف اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے 19اگست کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ کانفرنس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کرینگے جو اے پی سی کے کنونیئر بھی ہیں۔ کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے تمام رہنمائوں کو مدعو کیا جائے گا۔
تازہ ترین