چترال ........چترال میں بر فانی تودے تلے دبے ہوئے 6طلبا کی تلاش اب بھی جاری ہے،ا دھر سوات کے علاقہ مانکیال میں برفانی تودہ گرنے سے بحرین کالام سڑک 5 روز بعد بھی نہیں کھولی جاسکی۔
چترال کے گاؤں سوسم میں ہفتہ کی شام سے برفانی تودے میں دبے 6 طالب علموں کی تلاش کے لیے چترال اسکاؤٹس اور پولیس کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سوات میں 5 روز قبل مانکیال کے مقام پر برفانی تودہ گرنے سے بحرین اور کالام کے درمیان سڑک اب تک بند ہے جس کی وجہ سے علاقے میں مقامی لوگ اور سیاح پھنسے ہوئے ہیں،جنہیں خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ سڑک کو کلئیر کر نے کے کام میں مصروف ہیں۔