• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ لارڈز ٹیسٹ کے دوران فاسٹ بولر آرچر کی گیند گردن پر لگنے سے زخمی ہوگئے، اُنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد اُنہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔


میزبان انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ لارڈ ز میں جاری ہے، چوتھے روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوران سابق کپتان اسٹیو اسمتھ فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی گیند بائیں کان کے نیچےگردن پر جا لگی ، ابتدائی طور پر انہیں میدان ہی میں طبی امداد دی گئی تاہم ٹیم ڈاکٹر رچرڈ سا کے مشورے پر اُنہیں میدان سے باہر لے جایا گیا۔

ڈریسنگ روم میں اُن کی انجری کا تفصیل سے معائنہ کیا گیا جس کے بعد ٹیم ڈاکٹر نے اُنہیں کھیلنے کے لیے فٹ قرار دیا۔

اسٹیو اسمتھ جب ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو 80 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے،وہ دوبارہ بیٹنگ کے لیے آئے تو انفرادی اسکور میں صرف12 رنز کا اضافہ کرکے 92 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

تازہ ترین