• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لارڈز ٹیسٹ: انگلینڈ دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 96 رنز

لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنالیے، یوں اسے مجموعی طور پر 104 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔


جب کھیل ختم ہوا تو بین اسٹوکس 16 اور جوز بٹلر 10 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں رورے برنز نے 29، جوئے ڈینلی نے 26، جیسن روئے نے 2 رنز بنائے جبکہ جوئے روٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

اس سے قبل اسٹورٹ براڈ اور کرس ووکس کی عمدہ بولنگ کے سبب آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 250 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،یوں میزبان انگلینڈ کو 8رنز کی برتری ملی۔

چوتھے روز آسٹریلیا نے 80 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا لیکن اُن کے بیٹسمین وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے، سابق کپتان اسٹیو اسمتھ 92 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان ٹم پین نے23 اور پیٹ کمنز نے20 رنزبنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے براڈ نے 65 رنز کے عوض چار اور کرس ووکس نے 61 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین