• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خضدار میں فائرنگ، بی این پی رہنما امان اللہ سمیت 4جاں بحق


خضدار (نامہ نگار) خضدار میں نواب نوروز خان شہید کے فرزند بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی ) کے مرکزی رہنما و نوابزدہ میر امان اللہ خان زرکزئی قاتلانہ حملے میں پوتے اور دو محافظوں سمیت جاں بحق ہوگئے ، وہ ایک دعوت میں شرکت کے بعد اپنے گاؤں واپس جا رہے تھے کہ زہری بلبل کے مقام پر ان کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

بی این پی کی اپیل پر تحصیل وڈھ میں سوگ کا سماں دکانیں اور کاروباری مراکز بند کردیئے گئے جبکہ نماز جنازہ میں قبائلی عمائدین اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،تدفین کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب بی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ میر امان اللہ زرکزئی ایک دعوت میں شرکت کرنے کے بعد اپنے محافظوں کے ہمراہ زہری بلبل سے اپنے گاؤں نورگامہ کی جانب جا رہے تھے کہ بلبل سے کچھ فاصلے پر گھات لگائے بیٹھے نا معلوم مسلح ملزمان نے ان کی گاڈی پرفائرنگ کر دی ۔

تازہ ترین