• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور ایئرپورٹ، لیڈیز جوتوں میں چھپائی گئی منشیات بیرون ملک سمگل کرنیکی کوشش ناکام


لاہور (نمائندہ جنگ) اے این ایف لاہور نے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔اے این ایف نے لاہور ایئرپورٹ کارگو پر کارروائی کرتے ہوئے لندن بھجوائے جانے والے سامان سے منشیات برآمد کرلی ۔

حکام کے مطابق منشیات کو لیڈیز جوتوں میں چھپایا گیا تھا جبکہ پارسل کو محمد صفدر نے لندن میں سلمان خالد کیلئے بک کرایاتھا۔ اے این ایف حکام کی جانب سے منشیات کی مقدار کا تعین کیا جارہا ہے ۔ حکام کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کروڑوں روپے مالیت کی ہیں ۔

تازہ ترین