آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار15؍محرم الحرام 1441ھ 15؍ستمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹینول، چاقو سے حملہ کرنےوالے نسل پرست ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

لندن(پی اے)ٹیسکو کارپارک میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے 19سالہ شخص پر چاقو سے وار کرنے والے ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ 16مارچ کو اسٹینول سرے میں 50سالہ ونسنٹ فلر نے پہلے کرائسٹ چرچ پر حملے کے ملزم کی تعریف کی اور پھر کار میں بیٹھے دمتری مہیوف پر چاقوسے حملہ کردیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا تھا ۔ نیوزی لینڈ میں 51 مسلمانوں کے قتل کے ایک دن بعد ہونے والا یہ واقعہ دائیں بازو کی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔ ملزم فلر نے پہلے اس سے انکار کیا تھا مگر اب اس نے قبول کرلیا ہے کہ میرا یہ فعل نسل امتیاز کا شاخسانہ تھا۔ اس نے ہنگامہ آرائی کے مزید واقعات بھی قبول کرلئے جو نسلی امتیاز پر مبنی ہراسمنٹ انتباہ اور تکلیف کا باعث بنے۔کیس کا فیصلہ 5ستمبر کو سنایا جائے گا۔

یورپ سے سے مزید