• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی سائیڈٹائون اینٹی سیکس ٹوائلٹس کی تعمیرپر170000پونڈزخرچ کریگا

لندن ( پی اے ) سی سائیڈ ٹائون اینٹی ۔سیکس پبلک ٹوائلٹس نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جو کہ جنسی سرگرمی میں ملوث ہونے پر پانی کا چھڑکائو کرتے ہوئے الارم بھی بجا دے گا۔ انتہائی نقل و حرکت کے سینسرزخودکار طور پر دروازہ کھول کر انتہائی تیز الارم بجائیں گے جبکہ ایک طاقتور واٹرجیٹ سے پانی کا فوارہ اندرونی یونٹ پر تیزی سے پانی کی دھار چھوڑے گا۔ وزنی حساس فلور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ایک وقت میں ایک ہی شخص ٹوائلٹ میں داخل ہو سکے گا۔ ویلز آن لائن کے مطابق پورتھ کاول ٹائون کونسل مستقبل کے ان ٹوائلٹس پر 170000 پونڈز خرچ کر رہی ہے۔ منصوبہ کی دستاویزات میں سیکورٹی خصوصیات کی تفصیل دی گئی ہے جس میں قابل سماعت وارننگ بشمول لائٹس اور ہیٹنگ کا بند ہو جانا شامل ہے۔تمام ٹوائلٹس ہائی پریشر فلور پر فٹ ہوں گےاور دیواروں کی دھلائی ہر یوزر کے باہر نکلتے ہی یا پھر مخصوص تعداد میں استعمال کے بعد ہو گی۔ ہر رات ٹوائلٹس کو 10 منٹ کے لئے بند کرکے اس کی اچھی طرح دھلائی کی جائے گی۔
تازہ ترین