• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے میں 14افسروں کے تقرروتبادلے

لاہور(خصوصی رپورٹر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے 14افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس ٹو کاشف عمران کو اضافی طور پر ڈائریکٹر فنانس ایل ڈی اے کی ذمہ داریاں بھی انجام دینے کی ہدایت کی ہے،یہ عہدہ پی ایم ایس افسر علی شہزاد کے محکمانہ ٹریننگ پر جانے سے خالی ہوا ہے۔ میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر سدرہ تبسم کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ تھری میں لگا دیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ زوبیہ اشرف کو تبدیل کرکے کے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ ون میں لگا دیا ہے۔ٹائون پلاننگ ونگ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عمر کو تبدیل کرکے انہیں ان کے اپنے ہی پے سکیل میں ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ فور میں ڈپٹی ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔ٹائون پلاننگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنے والے محمد زبیر کا تبادلہ ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ ٹومیں کردیا ہے۔ٹائون پلاننگ ونگ میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمیر بن سعد کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ تھری میں لگا دیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف کمرشلائزیشن میں اپنے ہی پے سکیل میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹرکام کرنے والے حارث علی کو تبدیل کرکے اسی ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاو ¿ن پلاننگ سکندر ہارون کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ون میں ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ریکوری ڈائریکٹوریٹ میں کام کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ محمد عمر مجید کو تبدیل کرکے اسی طرح ڈائریکٹوریٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنے والے محمد عثمان طاہر کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ تھری میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ٹو میں کام کرنے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمار یاسر کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ ٹو میں لگا دیا ہے۔ٹائون پلاننگ وینگ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کرنے والے محمد اعجاز کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤ ن پلاننگ فور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔میٹروپولیٹن پلاننگ ونگ میں کام کرنے والی اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقرا یوسف کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف میٹروپولیٹن پلاننگ ون میں لگا دیا ہے۔میٹروپولیٹن پلاننگ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عثمان بشیر کو تبدیل کرکے کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹائون پلاننگ ون میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگا دیا ہے۔
تازہ ترین