• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کانووکیشن کے اخراجات کم سے کم رکھے جائیں،وائس چانسلر

ملتان (سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریاکے21اگست کو ہونے والے15 ویں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس زیر صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری منعقد ہوا۔ انہوں نےاجلاس کو بتایا کہ گورنر پنجاب کانووکیشن میں ڈگریاں اور گولڈ میڈلز تقسیم کریں گے ۔ اجلاس میں انتظامیوں کمیٹیوں نے اپنے اپنے کاموں کی رپورٹس پیش کیں، وائس چانسلر نےکہاکہ اخراجات کو کم سے کم رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔ کانووکیشن کے سلسلہ میں جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں اور 20 اگست کو ہونے والی ریہرسل میں شریک ہوں ۔موبائل اور بچے ہمراہ لانے سے گریز کریں ۔یہ یونیورسٹی کا سب سے بڑا اور اہم ایونٹ ہے ۔ انتظامات اچھے ہونے چاہئیں۔اجلاس میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفقت اللہ ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمد شوکت ملک ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر، پروفیسر ڈاکٹر اکبر انجم ، ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد امان اللہ ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد فاروق ،ڈاکٹر عبدالستار ملک ،پروفیسر ڈاکٹر ناظم حسین لابر ،آر او ڈاکٹر ریحان صادق ، رجسٹرار صہیب راشد خان ، ، ڈائریکٹر فنانس ڈاکٹر محمدعمر فاروق ، ایکسیئن احسن بلال قریشی ، ڈاکٹر ممتاز خان کلیانی اور کمیٹیوں کے اراکین نے شرکت کی۔
تازہ ترین