آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز


کرکٹر حسن علی نے اپنے نکاح کی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لیں، نئے اسٹائل میں بال بنوائے اور فیشل بھی کرا لیا۔

کرکٹ کے میدان میں تو حسن علی کا انداز منفرد ہے جس کی و جہ سے وہ دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں اور اب نکاح کی تقریب کے لیے وہ الگ تھلک اور اسمارٹ نظر آنا چاہتے ہیں۔

تقریب نکاح کے لیے کرکٹر حسن علی نے لاہور میں ہئیر ڈریسر صادق علی سے کٹنگ کرائی اور ہئیر اسٹائل بنوایا، تاہم بات صرف کٹنگ تک ہی محدود نہیں تھی اور چہرہ ترو تازہ نظر آنے کے لیے حسن علی نے نکاح سے قبل فیشل بھی کرایا ۔

واضح رہے کہ حسن علی کے نکاح کی تقریب 20 اگست کو دبئی میں طے ہے ، ان کا نکاح بھارتی لڑکی سامیعہ آرزو کے ساتھ ہونے جا رہا ہے ۔

اسپورٹس سے مزید