• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

103سالہ امریکی خاتون کا اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ


بزرگ خاتون نے آسمان کی بلندیوں پر پہنچ کر اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کر کے نوجوانوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

103 سالہ کیٹی کیتھرین نامی امریکی بزر گ خاتون نے جہاز کے ذریعے 10 ہزار فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچیں اورجہاز سے چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف اسکائی ڈائیونگ کا شوق پورا کیا بلکہ معمر ترین اسکائی ڈائیور بھی بن گئیں۔

ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل سے تعلق رکھنے والی ایڈونچر کی شوقین دادی اماں نے پچھلا گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔

بزرگ خاتون کے اس ایڈونچر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے کی درخواست دے دی گئی ہے۔ 

تازہ ترین