• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون کا استعمال اسی لیے منع ہے


کار ڈرائیور کو ڈرائیونگ کے دوران فون استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا ہے، ٹیکسٹنگ میں مصروف کار ڈرائیور کھمبے سے جا ٹکرایا۔

حادثے کا منظر امریکی ریاست میساچوسٹس کی ہائی وے پر اُس وقت دیکھا گیا جب ایک ڈرائیور کار چلاتے ہوئے موبائل فون کا استعمال کر رہا تھا اور مسیجز میں مصروف تھا اسی دوران کار بے قابو ہوئی اور سڑک کنارے لگے کھمبے سے ٹکرا گئی، کھمبے سے ٹکرانے کے باعث کار اُلٹ گئی اور کھمبا سڑک پر آگرا۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا جبکہ دیگر گاڑیاں بھی حادثے کی زد میں آنے سے بال بال بچیں۔

دوسری جانب پولیس نے ڈرائیور پر جرمانہ عائد کیا اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے ڈرائیونگ کے دوران ٹیکسٹنگ پر وارننگ بھی جاری کی ہے۔

تازہ ترین